28 مئی 2014
وقت اشاعت: 0:1
پولیو کی تشویش ناک شرح کا خاتمہ بڑی کامیابی ہے،چیف سیکریٹری بلوچستان
کوئٹہ…چیف سیکرٹری بلوچستان بابر یعقوب فتح محمد نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پولیو کے خلاف کامیاب مہم کی بدولت 2013میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ۔کوئٹہ میں اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ سال 2011 میں بلوچستان دنیا کا وہ علاقہ تھا جہاں پولیو کی شرح سب سے زیادہ تھی اور عالمی ادارے تشویش میں مبتلا تھے۔ لیکن حکومتی اور سماجی سطح پر کی گئی انتھک کوششوں کی بدولت گذشتہ دو برسوں کے دوران صوبے میں پولیو کا ایک کیس بھی سامنے نہیں آیا۔ چیف سیکریٹری بلوچستان نے کہا کہ پولیو جیسے موذی مرض کی تشویش ناک شرح کو زیرولیول پر لانا بڑی کامیابی ہے۔