28 مئی 2014
وقت اشاعت: 7:21
ماہرین نے ماضی کی تلخ یادوں سے نجات حاصل کرنے کی دوا تیار کر لی
ماضی کی یادیں جتنی تلخ ہوں ان سے نجات پانا اتنا ہی مشکل ہوتا ہے لیکن امریکی ماہرین نے اس بات کو ممکن بنا دیا ہے کہ ہم ماضی کے دکھ بھرے لمحات ہمیشہ کے لئے بھلا سکیں ۔جی ہاں،امریکہ کی ورجینیا کامن ویلتھ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک ایسی گولی تیار کرلی ہے جو کئی سال قبل پیش آنے والی بری یادوں کے تجربات کی یادوں کو ذہن سے ختم کر سکتی ہے اور ایسے تجر بات کے نتیجے میں پیدا ہونے والے نفسیاتی مسائل ، خوف اور ازدواجی زندگی کی دشواریوں پر قابو پانے میں مدد د ے سکتی ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ گولی ہمیں درد کے سابقہ تجربوں کو بھولنے میں مدد دے سکتی ہے جس کا چوہوں پر کامیاب تجربہ بھی کر لیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ کہ ذہن سے ماضی کی یادوں کو مٹانے کا معاملہ بہت متنازعہ ہے اور بہت سے ناقدین اس چیز کے خلاف ہیں، جن کا ماننا ہے کہ خوشیوں کے ساتھ ساتھ دکھ بھرے لمحات بھی انسانی زندگی کا حصہ ہیں۔