28 مئی 2014
وقت اشاعت: 13:22
بلوچستان :5 سرحدی اضلاع میں 3روزہ خصوصی پولیو مہم کاآخری روز
کوئٹہ …بلوچستان کے پانچ سرحدی اضلاع میں تین روزہ خصوصی پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری ہے، مہم کے دوران اب تک کہیں بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔پولیو قطرے پلانے کی خصوصی مہم چمن کے علاوہ کو ئٹہ، پشین، ژوب اور شیرانی میں چلائی جارہی ہے مہم کے دوران پانچوں اضلاع میں پانچ لاکھ 40ہزار سے زائد بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو سے بچاوٴ کی دوا پلائی جا رہی ہے۔انسداد پولیو مہم کیلئے پولیو ورکرز کی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات بھی کئے گئے ہیں ۔چمن میں پاک افغان سرحد پر باب دوستی پر افغانستان سے آنے اور جانے والے خاندانوں کے ہمراہ بچوں کو قطرے پلانے کے لئے خصوصی کاؤنٹر قائم کیا گیا ہے۔