تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
29 مئی 2014
وقت اشاعت: 7:12

لوگوں کے بارے میں منفی جذبات صحت کیلئے مفید ،ماہرین کا انکشاف

نیویارک… این جی ٹی…دوسروں کے بارے میں نیک اور مثبت جذبات رکھنا آپ کو اچھا انسان ثابت کرنے کے لئے تو مفید ہے لیکن ایسا کرنا آپ کی صحت کے لئے مضرہو سکتا ہے۔جی ہاں امریکہ میں ہونے والی ایک نئی تحقیق میں یہ دلچسپ اور حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے کہ لوگوں کے بارے میں منفی جذبات صحت کے لئے مفید اور فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق ہر وقت اچھے بنے رہنے سے انسانی صحت کے لئے تباہ کُن ہو سکتا ہے کیونکہ بعض ا وقات حسد اور منفی جذبات انسان میں کچھ کرنے اور دوسروں سے آگے بڑھنے کا جذبہ پروان چڑھاتے ہیں۔ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہر چیز میں اعتدال ضروری ہے تو اچھی صحت کے لئے ضروری ہے کہ کبھی کبھی برا بھی سوچ لیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.