تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
29 مئی 2014
وقت اشاعت: 9:11

دنیابھر میں 2 ارب سے زائد افراد موٹاپے کاشکارہیں، رپورٹ

نیویارک …ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا کی تیس فیصد آبادی یعنی دوارب سے زیادہ افراد موٹاپے کاشکارہیں اورگزشتہ تین دہائیوں سے کسی ملک نے موٹاپے کی بڑھتی ہوئی شرح پرقابوپانے کے لیے اقدامات نہیں کیے۔ایک طرف دنیا میں خوراک کی قلت کا رونا رویا جارہاہے اورافریقہ کے قحط زدہ ملکوں میں لوگ بھوکوں مررہے ہیں تو دوسری جانب ایک نئی تجزیاتی رپورٹ میں یہ حیرت انگیزبات سامنے آئی ہے کہ یہ میڈ میڈ ورلڈ اب فیٹ فیٹ ورلڈ میں تبدیل ہوتی جارہی ہے۔ تحقیق کاروں کے مطابق دنیا کے دو ارب سے زیادہ افراد فربہ یا بھاری بھرکم ہیں۔رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ لحیم شحیم افراد مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا میں رہتے ہیں،جہاں 60 فیصد مرد اور65 فیصد خواتین موٹاپے میں مبتلا ہیں۔ دنیا میں سب سے زیادہ تعداد میں موٹے امریکا میں بستے ہیں جو امریکی آبادی کے 13 فیصد حصے پرمشتمل ہیں، جبکہ چین اوربھارت میں مجموعی طورپر15 فیصد افراد موٹاپے کاشکارہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.