29 مئی 2014
وقت اشاعت: 16:52
کے ایم سی کے زیرانتظام 15بڑے اسپتالوں میں دواوٴں کی قلت
کراچی …کراچی میں کے ایم سی کے زیر انتظام عباسی شہید سمیت 15 بڑے اسپتالوں میں دواوٴں کی قلت پیدا ہو گئی ہے اور مریض اپنے خرچ پر دوائیں خریدنے پر مجبور ہیں ۔کراچی میں کے ایم سی کے زیر انتظام پندرہ بڑے اسپتال اور 200 سے زائد میڈیکل سینٹرز اور میٹرنٹی ہومز موجود ہیں،جہاں دو ماہ سے ادویات کی شدید قلت ہے۔اسپتال میں زیر علاج غریب مریض اور او پی ڈی میں آنے والے مریض اپنے خرچ پر ادویات خریدنے پر مجبور ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اسپتالوں میں جان بچانے والی ادویات تک موجود نہیں جس کے باعث ہنگامی حالات میں آنے والے مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ کے ایم سی کی سینئر ڈائریکٹر میڈیکل سروسز ڈاکٹر سلمیٰ کوثر کے مطابق ادویات کی خریداری میں کم از کم ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔