30 مئی 2014
وقت اشاعت: 6:52
محبت انسان کو بناتی ہے دھوکے باز اور دغا باز،ماہرین کا انکشاف
ایمسٹرڈیم… این جی ٹی…کہتے ہیں کہ پیارایک سچے اور کھرے جذبے کانام ہے جو انسان کی زندگی سنوارنے کا باعث بنتا ہے لیکن نئی تحقیق نے تو اسے غلط ثابت کردیا ہے۔ نیدرلینڈ کی ایمسٹرڈیم یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق محبت لوگوں کو جھوٹ بولنے اور فریب دینے کا عادی بنا دیتی ہے۔ تحقیق کے مطابق آکسی ٹاکسن نامی ہارمون انسان کے اندر پیار اور محبت پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ یہ ہارمون لوگوں کو اپنے مفاد کی خاطر جھوٹ بولنے کیلئے آمادہ کرتا ہے۔رضاکاروں پر تحقیق کیلئے جب اس ہارمونز کا استعمال کیا گیا تو یہ نتیجہ آیا کہ وہ اپنے اور اپنے عزیز و رشتہ داروں کی خاطر جھوٹ بولنے سے بھی گریز نہیں کرتے ۔