12 اگست 2015
وقت اشاعت: 20:37
گندگی کے ڈھیرپر زندگی گزارنے والے نشے کے عادی افراد
کراچی ......ذلت، رسوائی اور بربادی کی تصویر بنے، گندگی کے ڈھیر پر زندگی گزارنے والے نشے کے عادی لوگوں کی کہانی کےکئی رخ ہیں ، لیکن کی ان کی سوچ اور خواہش صرف نشے کا حصول ہے۔نشے کی لت میں مبتلا افراد کو کسی کی بھی فکر نہیں ،نہ ہی انہیں دنیا سے کوئی سرور کار بلکہ وہ تو خوشی ،غم ،درد اور خیال نام کی چیز سے بھی دور ہیں ۔یہ صرف چاہتے ہیں کہ مل جائے تو صرف نشہ اس کے بعد انہیں کسی اور چیز کی پروا نہیں۔ صبح سے شام بس ایک ہی دھن سوار ہے ، نشے کی لت پڑی تو گھر بار سے ناطہ ہی ختم ہوگیا ۔شہر کراچی میں ہر دن نشہ کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے۔ ساتھ ہی نشے کی اقسام بھی بدلتی جارہی ہیں۔ صمد بونڈ جسے عام طور پر چیزیں جوڑنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہےاسے سونگھ کر دماغ کو سن کرنے والے یہ نوجوان اپنی دنیا میں مگن ہیں ۔خطرناک اور زہریلی بدبو جو ان نشیوں کیلئے راحت وسکون کا سبب ہے ۔صمد بونڈ کو کھلے عام استعمال کرنے پر پابندی ہے پر کراچی میں اس نشے میں مبتلا ہزاروں جوان ہیں جو زندگی کی دوڑ میں بہت پیچھے بس نشے کے متلاشی ہر طرف موجود ہیں ۔ایک محتاط اندازے کے مطابق ہر10 میں سے 2 افراد کسی نہ کسی نشے میں مبتلا ہیں۔