تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
13 اگست 2015
وقت اشاعت: 17:49

ملتان میں ڈینگی سے آگاہی کے لئے ضلعی اداروں کی واک

ملتان ........ملتان میں ڈینگی سے آگاہی کے لئے ضلعی اداروں کی جانب سے واک کا اہتمام کیا گیا ۔ ملتان میں ڈینگی کا واک کا آغاز کلمہ چوک سے ہوا جو چوک کچہری پہنچی ۔ واک میں ریسکیو 1122 ، ٹریفک پولیس ، محکمہ ماحولیات ، محکمہ صحت سمیت مختلف اداروں کے ملازمین نے شرکت کی ۔ واک کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بنیرز بھی اٹھا رکھے تھے ۔ واک کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ماحول کو صاف رکھنا ہی ڈینگی جیسے مرض سے بچاؤ کا واحد حل ہے ۔ مون سون کے موسم میں ڈینگی مچھر کی افزائش ہوتی ہے اس لئے ضروری ہے کہ کہیں پانی جمع ہونے نہ دیا جائے ۔ دروازے اور کھڑکیاں بند رکھی جائیں جبکہ سوتے ہوئے بستر پر جالی لگائی جائے تا کہ ڈینگی سے بچا جا سکے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.