تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
15 اگست 2015
وقت اشاعت: 7:48

روزہ جسمانی ،اعصابی اور نفسیاتی امراض سے نجات کا ذریعہ

کراچی ......روزہ انسانی صحت کیلئے انتہائی فائدہ مند ہے،جو کئی جسمانی ، اعصابی اور نفسیاتی امراض سے چھٹکارا دلا تا ہے یا انہیں اعتدال میں لاتا ہے ۔ طبی ماہرین کے مطابق روزہ رکھنے سے جسم میں خون بننے کا عمل تیز ہوجاتا ہے اور جسم کی تطہیر ہوجاتی ہے۔ روزہ انسانی جسم سے فضلات اور تیزابی مادوں کو خارج کرتا ہے ۔ روزہ رکھنے سے دماغی خلیات بھی فاضل مادوں سے نجات پاتے ہیں، جس سے نہ صرف نفسیاتی و روحانی امراض کا خاتمہ ہوتا ہے بلکہ دماغی صلاحیتوں کو بھی جلا ملتی ہے ۔ روزہ موٹاپا اور پیٹ کو کم کرنے میں مفید ہے خاص طور پر نظام انہضام کو بہتر کرتا ہے ۔لیکن یہ فوائد تبھی ممکن ہوسکتے ہیں جب سحر وافطار میں سادہ غذا کا استعمال کریں اور پانی یا شربت بھی زیادہ پینے کے بجائے وقفے وقفے سے پئیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.