تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
15 اگست 2015
وقت اشاعت: 22:37

چست پتلون پٹھوں اور اعصاب کیلئے نقصان دہ ہے،طبی ماہرین

سڈنی ......ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ چست پتلون پہننے سے پٹھوں اور اعصاب کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ایک طبی جریدے میں ڈاکٹروں نے آسٹریلیا کی 35 سالہ خاتون کا ذکر کیا ہے، جو چست جینز پہن کر کافی دیر تک زمین پر بیٹھ کر سامان باندھتی رہی۔ اس کے نتیجے میں ان کی پنڈلیاں سوج گئیں ۔ خاتون کی چست جینز کاٹ کر الگ کرنا پڑی اور انہیں اسپتال لے جانا پڑا ۔متاثرہ خاتون 4 روز تک سہارے کے بغیر چل نہیں سکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.