18 اگست 2015
وقت اشاعت: 18:15
سونگھنے سے آٹزم کا پتا چلایا جا سکتا ہے، جدید تحقیق
نیویارک..........جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سونگھنے سے آٹزم کا پتہ چلایا جاسکتا ہے۔ بچوں کا مختلف قسم کی بو سونگھنے کا طریقہ، آٹزم کی بنیاد کا ٹیسٹ ہو سکتا ہے۔ جریدے ’کرنٹ بائیولوجی‘ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 36بچوں پر کیے گئے تجربات کے نتیجے میں آٹزم کا شکار بچے خوشبو اور بدبو میں فرق محسوس نہیں کر سکے۔ ویزمان انسٹیٹیوٹ آف سائنسز میں بچوں نے 10منٹ کے تجرباتی ٹرائل میں حصہ لیاجس میں عام بچوں نے مختلف قسم کی بوؤں پر مختلف ردِ عمل دیا، جب کہ آٹزم کے شکار بچوں کا ردِ عمل یکساں تھا۔ تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ بچوں میں آٹزم کی علامات جتنی شدید ہوتی ہیں، وہ بدبو کو سونگھنے میں اتنا ہی زیادہ وقت لیتے ہیں۔