تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
18 اگست 2015
وقت اشاعت: 19:36

کراچی: نجی اسپتال میں نیگلیریا کا مریض دم توڑ گیا

کراچی ......کراچی کے ایک نجی اسپتال میں نیگلیریا کا ایک مریض دم توڑ گیا۔ مذکورہ نجی اسپتال کے ذرائع نے مریض کے نیگلیریا کے مرض میں مبتلا ہوکر انتقال کر جانے کی تصدیق کی ہے۔ نیگلیریا کی بیماری کا وائرس پانی سے ناک کے ذریعے دماغ تک پہنچتا ہے اور مریض کا دماغ کھانا شروع کر دیتا ہے جس کے بعد مریض کی موت واقع ہو جاتی ہے، اس بیماری کا علاج اب تک دریافت نہیں ہو سکا ہے۔یہ وائرس پانی میں کلورین کی مقدار کم ہونے یا اس کی غیرموجودگی کی وجہ سے پروان چڑھتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.