18 اگست 2015
وقت اشاعت: 20:41
سندھ میں نگلیریا نے ایک اور جان لے لی ،تعداد6ہو گئی
کراچی...... صوبہ سندھ میں نگلیریا سے ایک اور ہلاکت ہو گئی جس کے بعد رواں سال سندھ میں نگلیریا سے ہونے والی اموات کی تعداد 6ہوگئی ہے ۔ ڈائریکٹر صحت کراچی ڈاکٹر ظفر اعجاز کے مطابق عمر کو ٹ شیخ ہاؤس وھڑو شریف روڈ کے رہائشی 23سالہ اویس ولد شیر محمد کو2جولائی کو کراچی کے نجی اسپتال میں لایا گیا جس میں نگلیریا کی تصدیق ہوئی تھی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا اور جمعہ کو انتقال کر گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاکت کے بعد رواں سال سندھ میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 6ہوگئی ہے جن میں سے 3کراچی ،2ٹھٹھہ اور ایک ہلاکت عمر کوٹ میں ہوئی۔