تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
19 اگست 2015
وقت اشاعت: 1:0

غیر معیاری کھانا، سویٹ ہوم کے 250 بچوں کی طبیعت خراب

اسلام آباد......غیر معیاری کھانا کھانے سے سویٹ ہوم اسلام آباد کے ڈھائی سو کے قریب بچوں کی طبیعت خراب ہو گئی، جنہیں راولپنڈی اور اسلام آباد کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، ایم ڈی بیت المال کہتے ہیں کہ ناشتے میں بریڈ کھائی جس کے بعد اچانک طبیعت خراب ہوئی، پولیس نے ناشتے کے نمونے لے کر اسٹور سیل کر دیا۔سویٹ ہوم کے یتیم اور بے سہارا بچوں نے ناشتے میں بریڈ کھائی ہی تھی کہ ان کی حالت غیر ہونے لگی، انتظامیہ نے فوری طور پر بچوں کو اسلام آباد میں پمز اور راولپنڈی میں ہولی فیملی اسپتال منتقل کیا، پمز میں ایک سو پچاسی بچے لائے گئے جن میں سے ایک سو پینتیس کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا۔ایم ڈی بیت المال عابد وحید شیخ نے میڈیا کو بتایا کہ بچوں نے ناشتے میں بریڈ کھائی جس کے بعد ان کی حالت خراب ہوئی۔بچوں نے بتایا کہ ناشتہ کرتے ہی بدہضمی ہوئی جس کے بعد انہیں اسپتال لایا گیا۔ہولی فیملی اسپتال میں ساٹھ سے زائد بچوں کو منتقل کیا گیا جن کی حالت خطرے سے باہر ہے، بچوں کی عمریں چار سے چودہ سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.