تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
19 اگست 2015
وقت اشاعت: 9:22

بلوچستان سے منسلک افغان سرحدی علاقوں میں انسداد پولیو مہم

کوئٹہ.....بلوچستان سے منسلک افغان سرحدی علاقوں میں انسداد پولیو مہم کو مزید مؤثر بنانے کیلئے پاک افغان حکام کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ پاکستان اور افغانستان آنے جانے والے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ افغان سرحدی علاقے اسپن بولدک میں ہونےوالی ملاقات میں عالمی ادارہ صحت، یونیسیف اوردیگر بین الاقوامی شراکت دار اداروں کے حکام بھی موجود تھے۔ ملاقات میں طے کیا گیا کہ ان تمام گاؤں اور گھروں میں بھی انسداد پولیو مہم کے انعقاد یقینی بنایا جائے گا جو پاک افغان سنگم پر واقع ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق پاک افغان سرحد پر 7ہزار سے زائد بچے ہر ماہ آتے جاتے ہیں جس میں کئی بچے پولیو کے قطرے پلانے سے رہ جاتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.