تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
20 اگست 2015
وقت اشاعت: 5:48

کھٹے رس دارپھلوں کا زیادہ استعمال نقصان دہ ہوسکتاہے، ماہرین

نیویارک ......ماہرین کا کہنا ہے کہ کھٹے رس دارپھلوں کا زیادہ استعمال جلد کے سرطان کا سبب بن سکتا ہے۔امریکا میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ روزمرہ کی خوراک میں چکوترے اور اورنج جوس کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ان میں جلد کے سرطان melanoma کے خطرات کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔ماہرین کاکہنا ہے کہ کھٹے جوسزکی کثرت سے جلد حساس ہو جاتی ہے اور سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں کا اثر جلد قبول کر لیتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.