تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
21 اگست 2015
وقت اشاعت: 0:37

سگریٹ نوشی نفسیاتی عارضے شزوفرینیا کا سبب بھی بن سکتی ہے

لندن.........سائنسدانوں نے خبردار کیا ہےکہ سگریٹ نوشی نفسیاتی عارضے شزوفرینیا کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ لندن کے ایک نفسیاتی جنرل میں شائع ہونے والے تجزیاتی ڈیٹا کے مطابق وہ افراد جو نفسیاتی مسائل کا شکار ہوتے ہیں ۔ وہ عام لوگوں کے مقابلے میں تین گنا زیادہ سگریٹ نوشی کرتے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سگریٹ نوشی سے شیزوفرینیا اور ایسی ہی نفسیاتی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ سگریٹ نوشی اور نفسیاتی بیماریوں میں لنک سامنے آنے کے بعد کنگز کالج لندن کے ریسرچرز نےسگریٹ نوشی اور نفسیاتی عارضے میں تعلق کی اکسٹھ اسٹڈیز کا تجزیہ کیا ، جس سے یہ بات سامنے آئی کہ سگریٹ نوشی نفسیاتی مسائل کا باعث ہوتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.