7 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 5:48
سائنس دانوں نےجسمانی عمر جانچنے کا طریقہ دریافت کرلیا
لندن.......برطانوی سائنس دانوں کی تحقیق کے مطابق کچھ معاملات میں لوگوں کی طبعی عمر اُن کی اصل عمر سے 15 برس تک زیادہ ہوتی ہے ۔لندن میں سائنسدانوں نے ایک ٹیسٹ کیا ،جس میں65سال کے صحت مند افراد کے خون،دماغ اور عضلات کا نوجوان افراد کے نمونوں سے موازنہ کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق ان افراد کے جسم کے اعضا 15 برس زیادہ عمر والے فرد جیسا برتاؤ کرتے دکھائی دیئے۔اس ٹیسٹ کا مقصد صحت مند رہتے ہوئے بوڑھے ہونے کا فارمولا تیار کرنا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ٹیسٹ کی مدد سے وہ ایسے افراد کی نشاندہی کر سکیں گے جن کے بیمار ہونے کا خدشہ زیادہ ہو۔