تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
14 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 14:35

جناح اسپتال میں پیرا میڈیکل اسٹاف کا احتجاج

کراچی.......جناح اسپتال کراچی میں پیرا میڈیکل اسٹاف نے ہیلتھ الاونس کی عدم ادائیگی کے خلاف او پی ڈیز بند کردیں جس سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ہیلتھ الاونس نہ ملنے کے خلاف پیرا میڈیکل اسٹاف کے عملے نے جناح اسپتال میں احتجاجا ًاو پی ڈیز بند کردیں جبکہ آپریشنز بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں ۔

پیرا میڈیکل اسٹاف کے مطابق 2011سےہیلتھ الاونس دینے کا وعدہ کیا گیا تھا،جو تاحال نہیں مل سکا ہے۔ اوپی ڈیز بند اورآپریشن ملتوی ہونے کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.