تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
15 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 2:43

کراچی کے علاقے حسین آباد میں چھاپے، 5 ریسٹورنٹ سیل

کراچی.......کراچی کےعلاقے حسین آباد میں ڈپٹی کمشنر سینٹرل نے چھاپا مار کر 5 ریستورانوں کوسیل کردیا۔لاہور کے بعد اب کراچی میں بھی انتظامیہ حرکت میں آگئی۔

چھاپا مار ٹیم ریستوران میں داخل ہوئی تو ہوٹل کا ویٹر کچن سے کچرے کا ڈبہ غائب کرتے ہوئے پکڑا گیا، کچن کا جائزہ لیا گیا تو وہاں بدبودار اور گلا سڑا گوشت موجود تھا۔

ایک اور ریستوران کے کچن میں گندگی کےعلاوہ جب پانی کا ٹینک کھولا گیا تو اس میں مرا ہوا چوہا ملا۔ اسی ٹینک کا پانی کھانے میں استعمال ہوتا تھا اور یہی ہوٹل میں کھانا کھانے والوں کو بھی دیا جاتا تھا۔ جبکہ برتن دھونے کے لیے بھی اسی پانی کا استعمال بھی کیا جاتا تھا۔

چھاپوں کے دوران پتہ چلا کہ تمام ریستورانوں میں سبزیاں گلی سڑی ہی استعمال کی جا رہی تھیں۔

لوگوں کی صحت اور انہیں معیاری اشیاء کی فراہمی کے لیے کوششیں کرنا انتظامیہ کی جانب سے قابل تعریف اقدام ہے۔ بس ضرورت اس بات کی ہے کہ ایسے اقدامات مستقل بنیادوں پر ہوں تاکہ غذائی اشیا تیار کرنے والے عوام کی صحت نہ کھیل سکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.