تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
21 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 15:47

لاہور:شیخ زید اسپتال کے ملازمین کا مظاہرہ

لاہور......لاہور کے شیخ زید اسپتال میں احتجاجی مظاہرہ کرنے والے اسپتال ملازمین نے صوبائی مشیر صحت خواجہ سلمان پر انڈے برسا دیے ،سیکیورٹی اہلکاروں نےصوبائی مشیر کوحصار میں لے کر باہر نکالا۔

لاہور کے شیخ زید اسپتال کے پیرا میڈیکل اسٹاف ،ینگ ڈاکٹرز اور نرسوں نے اسپتال کی مجوزہ نجکاری اور ایک ساتھی کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرے کے دوران اسپتال میں لیور ٹرانس پلانٹ کے سلسلے میں تقریب بھی ہو رہی تھی۔

تقریب کے بعد مشیر وزیر اعلیٰ برائے صحت خواجہ سلمان رفیق باہر نکلے تو مظاہرین نے نعرے بازی شروع کر دی، کچھ نے خواجہ سلمان پر انڈے بھی برسائے،سیکیورٹی اہلکاروں نے خواجہ سلمان کوفوری طور پر حصار میں لے لیا اورباہر لے گئے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.