1 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 14:3
ڈینگی نے پھر سر اٹھا لیا، فیصل آبادمیں 2افراد میں وائرس کی تصدیق
فیصل آباد… فیصل آباد میں دو افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جنہیں علاج کیلئے الائیڈ اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل کردیا گیا۔
چنیوٹ کی رہائشی 40 سالہ روبینہ اور نیلم وادی سے تعلق رکھنے والے30سالہ محمد الیاس کو تیز بخار میں اسپتال لایا گیا جہاں ان کے ٹیسٹ کرائے گئے جس میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی۔دونوں مریضوں کا علاج جاری ہے۔