8 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 9:31
ڈینگی کی روک تھام میں غفلت پر قید کی سزا 5 سال تک بڑھانے کا فیصلہ
لاہور........پنجاب حکومت نےڈینگی کی روک تھام میں غفلت برتنےپر قید کی سزا 5 سال تک بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی صدارت میں صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ڈینگی کی روک تھام اور گوشت بیچنے سے متعلق قوانین کو مزید سخت بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں ڈینگی کی روک تھام میں غفلت کے ارتکاب پر قید کی سزا کو پانچ سال تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ۔جانور ذبح کرنے اور گوشت بیچنے سے متعلق امور میں بہتری کے لیے بھی سخت قوانین بنانے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں شیخوپورہ کے قریب بھکھی پاور پلانٹ سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔