تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
21 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 5:16

آیوڈین کی کمی سے آگاہی کا عالمی دن

کراچی ......دنیا بھر میں آج آیوڈین کی کمی سے آگہی کا دن منایاجارہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں کو آئیوڈین کی اہمیت سے متعلق آگہی فراہم کر نا ہے۔

طبی ماہرین کہتے ہیں کہ آیوڈین انسانی خوراک کا ایک اہم جزو ہے جس کی کمی سے انسانی دماغ اور جسم کی نشو نما متاثر ہوتی ہے۔

آیو ِڈین انسانی خوراک کا ایک اہم معدنی جز و ہے جو بہت ہی کم مقدار میں یومیہ بنیادوں پر انسانی جسم کو درکار ہوتا ہے۔یہ نہ ہی قد رتی طور پر جسم میں بنتا ہے اور نہ ہی ذخیرہ ہوتا ہے۔ اس لئے اسے نمک کے ساتھ ملا کر انسانی جسم کو فراہم کیا جاتا ہے۔ ماہرین طب کے مطابق جسم میں آئیوڈین کی کمی کے باعث انسانی دماغ اور جسم کی نشو نما متاثر ہوتی ہے۔

گزشتہ ایک دہائی سے سندھ میں آئیوڈائزڈ سالٹ پر کام کرنے والے ماہرین کا کہنا ہےنمک کی جانچ پڑتال کے لئے صوبے میں مطلوبہ فوڈ انسپکٹر موجود ہیں اور نہ ہی حکومت کی جانب بنائے گئے آئیو ڈائز ڈ سالٹ بل پر عمل درآمد کیا جار ہا ہے۔

کراچی سمیت صوبے بھر میں 176 رجسٹرڈ سالٹ پروسیسر موجود ہیں، جہاں آج بھی پرانے طریقوں سے نمک تیار کیا جارہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگ صحت مند رہنے کے لئے آئیو ڈائزڈ نمک ضرور استعمال کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.