تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
26 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 2:59

پاکستان میں ہزار میں58 بچے مرجاتے ہیں، مقررین

کراچی.........جامعہ کراچی کے سینٹر آف ایکسلینس فارویمن اسٹڈیز کی ڈائریکٹروچیئر مین شعبہ سماجی بہبود پروفیسر ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ نے کہا کہپاکستان میں ہزار میں58 بچے موت کا شکار ہوجاتےہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ سماجی بہبود کے زیر اہتمام ’’بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کے مسائل اور فیملی پلاننگ کا پاکستان میں رجحان ‘‘  پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہر منٹ کے دوران 8بچے پیدا ہوتے ہیںاور ایک رپورٹ کے مطابق ہزار میںسے 58 بچے ناقص طبی سہولیات کے باعث اموات کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اگر یہی شرح بدستور رہی تو 2050ءتک پاکستان کی آبادی 40کروڑ سے تجاوزکر جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.