تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
27 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 3:16

انسداد پولیو ٹیموں کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ

کراچی ........کراچی کی تمام انتہائی حساس یونین کونسلوں میںانسداد پولیو ٹیموں کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صدارت میں حساس یونین کونسلوں میںانسداد پولیو مہم کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں عالمی ادارہ صحت اور یونیسف کے نمائندے اورمحکمہ ہیلتھ کے افسران اور ٹائون ہیلتھ افسران اور انسداد پولیو مہم کے لئے خصو صی طور پر متعین سینئر پولیس افسر نے شر کت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی کی تمام انتہائی حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے ۔ جو والدین پولیو ٹیم کے ساتھ تعاون نہیں کریں گے اور بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کریں گے ۔ان کی فہرست تیار کی جائے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.