29 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 3:32
لائنوںمیں موجودرسائو کو فوری بند کرنے کی ہدایت
کراچی ........وزیر اعلیٰ سندھ سیّد قائم علی شاہ اور وزیر بلدیات و چیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سیّد ناصر حسین شاہ نے ڈینگی سے بچاؤ کیلئے واٹر بورڈ سمیت تمام متعلقہ اداروںکو مؤثر اور جامع اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے ہدایت کی ہے کہ متعلقہ ضلع میں فراہمی ونکاسی آب کی مین ٹرنک لائنوں ، پمپنگ اسٹیشنز ، ریزروائرز اور واٹر بورڈ کی تمام تنصیبات کی مانیٹرنگ کریں اور جہاں کہیں بھی فراہمی آب کی لائنوں میں لیکجز ہوں تو وقت ضائع کئے بغیر ان کی فوری مرمت کروائیں اور رساؤ کی جگہ سے کھڑے ہونے والے پانی کو فوری طور پر بلا تاخیر صاف کرایا جائے تاکہ ڈینگی مچھروں کی افزائش کو روکا جاسکے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ ڈینگی مچھروں سے بچاؤ کیلئے واٹر بورڈ کے تمام حساس مقامات کی نگرانی کی جائے اور ان کے خاتمہ کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں ۔