4 نومبر 2015
وقت اشاعت: 22:19
کراچی کے 3اضلاع میں انسداد پولیو مہم ملتوی
کراچی.......کراچی کے 3 اضلاع میں انسداد پولیو مہم سیکیورٹی کی عدم فراہمی کے باعث ملتوی کردی گئی ہے۔
3 روزہ انسداد پولیو مہم آج سے کراچی کے 3 اضلاع وسطی ، غربی اور ضلع جنوبی میں شروع ہونا تھی ۔ مہم کے دوران 10 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جانے تھے ۔
تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیو ٹیموں کو سیکیورٹی کی عدم فراہمی کے باعث مہم ملتوی کردی گئی ہے ۔