تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
8 نومبر 2015
وقت اشاعت: 14:4

دنیا بھر میں آج ریڈیالوجی کا دن منایا گیا

فرینکفرٹ......دنیا بھر میں آج ریڈیالوجی کا دن منایا گیا ،طب کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والی اہم ترین دریافت ’’ ایکسرے ’’ کو منظر عام پر آئے 120 برس ہو گئے، موجد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے دنیا بھر میں انٹرنیشنل ریڈیالوجی ڈے منایا گیا۔

جی ہاں جرمنی سے تعلق رکھنے والے ولہیم کانراڈ نامی فزیسٹ نے 8 نومبر 1895 کو یہ شعائیں دریافت کی تھیں جس کے بعد ریڈیالوجی کا ایک پورا شعبہ وجود میں آگیا اور آج دنیا کے ہر خطہ میں لوگ اس سے مستفید ہو رہے ہیں۔تمام دنیا کے ریڈیو گرافر ہر سال8 نومبر ’’Radiology ۔Day’’ کے طور پر مناتے ہیں۔

ریڈیالوجی کو خصوصاً آج کے دور میں بہت سی بیماریوں کی تشخیص کے لئے ایک بڑا اہم اور بہترین ذریعہ مانا جاتا ہے۔اس شعبے میں مزید تحقیق کا عمل جاری ہے اور انسان اپنی ضرورت کے مطابق طب کے سلسلے میں نئی سے نئی ایجادات کر رہاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.