تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
8 نومبر 2015
وقت اشاعت: 20:20

لاہور میں رواں برس 76 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص

لاہور.....لاہور میں رواں برس 76 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ حکومت کی جانب سے ڈینگی بچاؤ ادویات اسپتالوں کو فراہم کردی گئی ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں رواں برس اب تک سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے 76 کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں جن میں بیشتر صحت یاب ہوکرگھروں کو جاچکےہیں۔ ڈینگی کے سدباب اور مریضوں کے بروقت علاج کو یقینی بنانے کے لیے ادویات سرکاری اسپتالوں کوفراہم کردی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.