2 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 20:4
انسانی کلوننگ کی جدید ٹیکنالوجی تیار کر لی، چینی کمپنی
بیجنگ......چینی سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انسانوں کی کلوننگ کے لیے جدید ٹیکنالوجی تیار ہے،شدید عوامی ردعمل کا خطرہ نہ ہو تو وہ انسان بنانا شروع کر دے گی۔
چین کے ساحلی شہر تیانجن میں دنیا کی سب سے بڑی کلوننگ فیکٹری دن رات کام میں مصروف ہے۔ کمپنی کے مطابق 2016ء میں جانوروں کی کلوننگ شروع کر دی جائے گی، پہلے مرحلے میں گائے، گھوڑے اور جاسوس کتے تیار کیے جائیں گے۔
کمپنی کے سربراہ اور سائنس دان زو زی چن کا کہنا ہے کہ 2020ءتک کمپنی سالانہ 10لاکھ گائے بنانا شروع کر دے گی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس انسانوں کی کلوننگ کی ٹیکنالوجی پہلے سے موجود ہے،لیکن ممکنہ شدید عوامی ردعمل کی وجہ سے انسان بنانے کا عمل شروع نہیں کیا۔
چینی سائنس دان نے یہ بھی دعوی ٰ کیا کہ دنیا میں اخلاقیات تیزی سے بدل رہی ہیں، وہ دن دور نہیں جب انسانوں کی کلوننگ بھی عام سی بات ہوگی۔