10 فروری 2016
وقت اشاعت: 10:41
تھر: ایک اور بچی چل بسی ،جاں بحق بچوں کی تعداد 18ہوگئی
تھرپارکر ......تھرپارکر کے سول اسپتال مٹھی میں ایک اور بچی انتقال کر گئی، ایک ہفتے کے دوران جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 18 ہوگئی۔
صحرائے تھرمیں ایک مرتبہ پھر غذائیت کی کمی اور دیگر بیماریوں سے بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے ۔ آج سول اسپتال مٹھی میں6 دن کی بچی جاں بحق ہوگئی ۔
اسپتال میں اس وقت 38 بچے زیرعلاج ہیں۔ اسلام کوٹ ، چھاچھرو ، ننگر پارکر سمیت ضلع بھر کے سرکاری اسپتالوں میں 84 بچے زیر علاج ہیں ۔