تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
13 فروری 2016
وقت اشاعت: 8:22

تھرپارکر:رواں ماہ کے 10دنوں میں 30بچے انتقال کرگئے

تھرپارکر.......تھرپارکر میں غذائیت کی کمی اور دیگر امراض نے ایک اور بچے کی جان لے لی،رواں ماہ کے 10دنوں میں 30بچے انتقال کرچکے ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق غذائی قلت اور مختلف امراض کے باعث مٹھی کے نواحی گاؤں میں ایک بچی جاں بحق ہوگئی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 بچوں کو تشویشناک حالت میں حیدر آباد اور کراچی کےاسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ،جبکہ رواں ماہ کے 10 دنوں میں30بچے انتقال کرچکے ہیں۔

ادھر سول اسپتال مٹھی میں 46 جبکہ چھاچھرو، ڈیپلو، اسلام کوٹ اور نگرپارکر سمیت ضلع کے دیگر سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج بچوں کی تعداد111سے تجاوز کرگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.