تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
21 فروری 2016
وقت اشاعت: 4:3

پنجاب میں سوائن فلونے 11 افرادنگل لیے،کراچی میں بھی پھیلنے کا خطرہ

کراچی.....پنجاب میں سوائن فلونے 11افراد کو نگل لیا،کراچی میں بھی سوائن فلو پھیلنے کا خطرہے جس کے بعد انتظامیہ پریشان ہوگئی اورتمام سرکاری اور نجی اسپتالوں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

سوائن فلو کی علامات عام فلو جیسی ہوتی ہیں اس لیے مریض کو اندازہ نہیں ہوتا اور بعض اوقات یہ مرض جان لےلیتا ہے۔گزشتہ سال سوائن فلو سے دنیا بھر میں ہزاروں ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

پنجاب میں سوائن فلو سے اموات کی تعداد 11ہوگئی ہے، اور کراچی میں سوائن فلو پھیلنے کا خطرہ ہے۔ کراچی کی انتظامیہ اس خطرے پر پریشان ہے اور تمام سرکاری اور نجی اسپتالوں کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

کمشنر کراچی کی زیر صدارت جائزہ اجلاس ہوا ہے، اس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام اسپتال سوائن فلو سے نمٹنے کی تیاری کریں گے اور آئسولیشن وارڈ بنائیں گے۔ ڈی جی ہیلتھ پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں سوائن فلو سے اموات کی تعداد 11ہوگئی ہے، راولپنڈی میں4، ملتان میں اور لاہور میں2 اموات ہوئیں، مظفر گڑھ اور چکوال میں ایک ایک شخص بحق ہوا۔

ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ سوائن فلو کی علامات میں سر درد، بخار،متلی اور آنکھوں کا سرخ ہونا شامل ہے، فلو کی ویکسی نیشن کرواکے بیماری سے بچاجاسکتا ہے۔

پاکستان میں سوائن فلو کا پہلا کیس اگست 2009 ءمیں سامنے آیا تھا، گزشتہ سال سوائن فلو سے دنیا بھر میں ہزاروں ہلاکتیں ہوئی تھیں،2015 ءمیں بھارت میں 30 ہزار افراد کو سوائن فلو ہوا، 1731 اموات ہوئیں، نومبر 2015 ءمیں ایران کے 2صوبوں میں سوائن فلو سے 33 ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.