21 فروری 2016
وقت اشاعت: 5:56
ذرا سی احتیاط سے سوائن فلو سے با آسانی بچا جا سکتا ہے
کراچی...... سوائن فلو سے اب تک پنجاب میں 11افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، حکا م کے مطابق اب تک 47 افراد اس مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ماہرین طب کا کہنا ہے کہ سوائن فلو کے مرض سے ذراسی احتیاط سے باآسانی بچا جا سکتا ہے۔
کراچی میں سوائن فلو کے مرض سے بچنے کے لئے ہیلتھ سروسز کی جانب سے شہر کے تمام اسپتالوں کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ ماہرین طب کے مطابق سوائن فلو کے مرض کی ابتدا جانور سے انسان اور پھر دوسرے انسانوں کو متاثر کر تی ہے۔اس مرض کی علامات میں سر درد،بخار،متلی،آنکھوں کا سرخ ہونا شامل ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق صفائی ستھرائی کا خاص خیال،پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال اور باہر کی اشیا ءسے اجتناب جیسے اقدامات سوائن فلو کو باآسانی روک سکتے ہیں۔
سوائن فلو کے پیش نظر محکمہ صحت کی جانب سے اسپتالوں میں انفلوئنزا لیب تیار کرنے کے احکامات بھی جاری کردئیے گئے ہیں۔