تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
21 فروری 2016
وقت اشاعت: 19:38

پنجاب میں سوائن فلو سے 12افراد جان کی بازی ہار گئے

لاہور.......پنجاب میں سوائن فلو سے ہلاکتوں کی تعداد 12 تک پہنچی گئی ہے، سب سے زیادہ ہلاکتیں روالپنڈی میں ہوئی ہیں۔ ڈی جی ہیلتھ کا کہنا ہے کہ حالیہ بارش سے سوائن فلو کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر امجدشہزاد کے مطابق صوبے میں سوائن فلو سے اب تک 11 افراد زندگی کی بازی ہارچکے ہیں۔ راولپنڈی میں 4، ملتان میں4 اور لاہور میں2 افراد سوائن فلو کا شکار ہوچکےہیں۔

مظفر گڑھ اور چکوال میں بھی سوائن فلو 2 مریضوں کی جان لے چکا ہے۔ ڈی جی ہیلتھ پنجاب کے مطابق صوبے میں اب تک سوائن فلو کے 36 کیسزسامنے آچکے ہیں، حالیہ بارش کے بعد سوائن فلو کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.