تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
22 فروری 2016
وقت اشاعت: 15:50

ذرا سی احتیاط سے سوائن فلو سے با آسانی بچا جا سکتا ہے

کراچی......سوائن فلوکی علامات کیا ہوتی ہیں اور اس سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟کراچی میں سوائن فلو کے مرض سے بچنے کے لئے ہیلتھ سروسز کی جانب سے شہر کے تمام اسپتالوں کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

ماہرین طب کے مطابق سوائن فلو کے مرض کی ابتدا جانور سے انسان اور پھر دوسرے انسانوں کو متاثر کر تی ہے۔ اس مرض کی علامات میں سر درد،بخار،متلی ،آنکھوں کا سرخ ہونا شامل ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق صفائی ستھرائی کا خاص خیال،پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال اور باہر کی اشیا سے اجتناب جسے اقدامات سوائن فلو کو باآسانی روک سکتے ہیں۔

سوائن فلو کے پیش نظر محکمہ صحت کی جانب سے اسپتالوں میں انفلوئنزا لیب تیار کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

سوائن فلو کا مرض ایک انسان سے دوسرے میں بآسانی منتقل ہوجاتا ہے۔اس وائرس کا آغاز کب ہوا،اس سے بچاؤ کیلئے کون سی حفاظتی تدابیر کرنی چاہئیں اور یہ مرض اب تک کتنے افراد کی جان لے چکا ہے؟

سوائن فلو ایچ ون این ون ایک ایسا وائرس ہے جو خنزیز سے انسان اور پھر انسان سے انسان میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے، پہلی بار اس وائرس کی تشخیص 1918 ءمیں ہوئی ۔ 1976 ءاور 1988 ءمیں امریکا میں کئی افراد سوائن فلو کا شکار ہوئے، اس کے بعد 2007 ءاور 2009 ءمیں فلپائن اور آئرلینڈ میں سوائن فلو کے باعث دو درجن سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد 2010 ءمیں اسے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ایک وبائی مرض قرار دے کر مکمل تحقیقا ت اور ویکسین بنانے کا اعلان کیا گیا۔

تحقیقات کے بعد ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ سوائن فلو کی کئی اقسام ہیں جن میں H1N1, H1N2 ,H3N1 ,H3N2 ,H2N3 شامل ہیں۔ماہرین کہتے ہیں کہ ہر بار سوائن فلو اپنی اقسام بدل بدل کر حملہ آور ہوتا ہے۔ امریکا اور بھارت سمیت اب تک دنیا بھر میں سوائن فلو سے ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ماہرین کہتے ہیں کہ علا مات ظاہر ہونے کے بعد لوگ کھانے پینے میں احتیاط کریں، کھانستے یا چھینکتے وقت منہ پر کپڑا رکھیں، ہجوم میں جانے سے گریز کریں اور ہاتھوں کو بار بار دھوئیں تا کہ جراثیم کو بڑھنے سے روکا جا سکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.