تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
23 فروری 2016
وقت اشاعت: 10:58

لاہورمیں خناق سے ایک اور بچہ چل بسا

لاہور .....لاہور میں خناق سے ایک اور بچہ دم توڑ گیا ،بچہ دو روز سےمیواسپتال میں زیر علاج تھا۔

سمن آباد لاہورکے دس سالہ سبحان کو میو اسپتال میں داخل کرایا گیا ، تشویش ناک حالت کے باعث اسے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تاہم ڈاکٹروں کی بھرپور کوشش کے باوجود چل بسا ۔سبحان رواں سال خناق سے جاں بحق ہونے والا دوسرا مریض ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب میں خناق کے رواں سیزن بچوں کی اموات کی تعداد چالیس ہو گئی ،جاں بحق ہونے والے بیشتر بچے چلڈرن اسپتال لاہور اور الائیڈ اسپتال فیصل آباد میں زیر علاج تھے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.