23 فروری 2016
وقت اشاعت: 14:7
ذیکا وائرس:امریکی حاملہ خواتین کو 14 ممالک کا سفر نہ کرنے کی ہدایت
میامی ....مچھر سے پیدا ہونے والےوائرس کے خطرے کے پیش نظر امریکی حکومت نے حاملہ امریکی خواتین کو برازیل ، کولمبیا، ایل سلواڈور، فرنچ گیانا، گوئٹے مالا، ہیٹی ، ہنڈوراس، پانامہ ، میکسیکو اور پوٹوریکو سمیت 14 ممالک میں سفر سے گریزکرنے کی ہدایت جاری۔
امریکی میڈیا کے مطابق یو ایس سنٹرفار ڈیزیز کنٹرول کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ان علاقوں میں ذیکا وائرس کی اطلاعات ملی ہیں اس لئے خواتین کو سفرمیں احتیاط برتنا چاہئے۔