تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
23 فروری 2016
وقت اشاعت: 16:49

ملک بھر میںسرکاری سطح پر وائرلوجیکل لیب موجود ہی نہیں!

کراچی....... ملک میں سوائن فلو سے لوگوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے لیکن سرکاری سطح پر وائرلوجیکل لیب سرے سے موجود ہی نہیں،جس کےباعث سوائن فلو،نگلیریا،کانگو،ڈینگی،برڈ فلو اور ایبولا وائرس کی تشخص ممکن ہی نہیں۔

پاکستان میں ہر سال سوائن فلو ،کانگو،نگلیریا ،برڈ فلو سمیت کئی وائرلوجیکل وائرس حملہ آورہوتے ہیں اورمریضوں کی موت کا سبب بن جاتے ہیں مگر بدقسمتی سے ان مہلک بیماریوں کی تشخیص کے لیے پورے ملک میں ایک بھی وائرلوجیکل لیب موجود نہیں ہے ۔

ذرائع کے مطابق تمام وائرلوجیکل ٹیسٹ کے لیے خون اوراجزا کے نمونے قومی ادارہ صحت کے ذریعے بیرون ملک بھیجے جاتے ہیں ۔یہی نہیںبلکہ خطرناک وائرس کی تشخیص کے لیے استعمال کی جانے والی کٹیں اوراینٹی وائرل ادویات بھی ملک میں دستیاب نہیں ۔ ماہرین طب کہتے ہیں کراچی کے سول اسپتال میں سوائن فلو کو جانچنے کا عمل بھی انتہائی پرانا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.