23 فروری 2016
وقت اشاعت: 19:46
حاملہ امریکی خواتین کو لاطینی و جنوبی امریکا کے سفر سے گریز کی ہدایت
میامی....... امریکی حکومت نے حاملہ خواتین کو کیریبئن اور لاطینی امریکا کے 14ممالک کے سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یو ایس سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ مچھر سے پیدا ہونے والی ایک وائرس کے خطرے کے پیش نظر حاملہ امریکی خواتین کو برازیل ، کولمبیا، ایل سلواڈور، فرنچ گیانا، گوئٹے مالا، ہیٹی ، ہنڈوراس، پانامہ ، میکسیکو اور پوٹوریکو سمیت 14 ممالک میں سفر سے گریزکرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں ذیکا وائرس کی اطلاعات ملی ہیں اس لئے خواتین کو سفرمیں احتیاط برتنا چاہئے۔