تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
5 مارچ 2016
وقت اشاعت: 19:59

ملتان میں موسمی زکام سے ہلاکتیں 6ہو گئیں

ملتان .......ملتان میں سیزنل انفلوانزا نے ایک اور مریض کی جان لے لی، اب تک اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 6 جبکہ ٹوٹل مریضوں کی تعداد 50 ہو گئی ہے ۔

ملتان میں سیزنل انفلوانزا ایک خطرناک مرض کی شکل اختیار کر تا جا رہاہے اس مرض کا چھٹا شکار قاسم بیلہ کا رہائشی سہیل احمد تھا جو دو ہفتے قبل نشتر اسپتال میں لایا گیا ، اس مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد پچاس ہو گیئ ہے جبکہ چھ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

دو مزید مریضوں جھنگ کا تصور علی اور ڈیرہ غازی خان کی سکینہ میں بھی اس مرض کی تصدیق ہو گئی ہے ، تصدیق ہونے والے مریضوں کی تعداد 23 ہو گئی ہے جو نشتر اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.