تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
8 مارچ 2016
وقت اشاعت: 22:14

برطانیہ :عارضۂ قلب کے علاج کا نیا طریقہ دریافت

لندن…برطانیہ میں ڈاکٹروں نے دل کے عارضے کے علاج کا نیا طریقہ تلاش کرلیا۔ متاثرہ مریض کوہارٹ اٹیک سے بچانے کے لیے دل کے متاثرہ والوو کے پاس چھوٹے سے غبارے والا آلہ نصب کیا گیا ہے ۔

لندن کے کنگز کالج اسپتال کے شعبہ امراض قلب کے سربراہ پروفیسر وینڈلر نے بتایا انسٹھ برس کے رچرڈ ریچ کو اوپن ہارٹ سرجری کا کہا گیا تھا لیکن مریض کو بچانے کی آخری کوشش کے طور پر دل کے متاثرہ والوو کے پاس چھوٹے سے غبارے والا آلہ نصب کیا گیا ۔

یہ آلہ امریکا کی ایک کمپنی نے تیار کیا ہے اور اس سے پہلے صرف جانوروں پر ہی یہ آزمایا گیا تھا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے رچرڈ کے دل کا ایک والو بند ہو گیا تھا اور خون کا دباؤ بڑھنے سے دل پر زیادہ بوجھ پڑ رہا تھا۔ لیکن اب رچرڈ کی تکلیف میں نمایاں کمی ہے اور مکمل علاج کے لیے دستیاب ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.