11 مارچ 2016
وقت اشاعت: 14:55
زکا وائرس کی ویکسین کے عام استعمال میں 10برس لگیں گے، ماہرین
نیویارک......امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی ملکوں میں پھیلنے والے زکا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے عام استعمال میں 10برس لگ سکتے ہیں۔
زکا وائرس اب تک کیریبیئن، شمالی اور جنوبی امریکا کے 21 ممالک میں پایا گیا ہے،جس کی علامات میں بخار، آشوب چشم کی بیماری اور سر درد شامل ہیں۔برازیل میں اس وائرس سے ہزاروں متا ثرہ افراد سامنے آئے ہیں۔
ٹیکساس کی یونیورسٹی میں وائرس سے بچاؤ کی ویکسین پر تجربات کئے جا رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ویکسین دو برس میں تیار کر لی جائے گی لیکن اس کے عام استعمال کو دس برس لگ سکتے ہیں۔