تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
12 مارچ 2016
وقت اشاعت: 9:13

ملتان میں سیزنل انفلوئنزا کے مزید 4 مشتبہ مریض

ملتان.....ملتان میں سیزنل انفلوئنزا کے مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جارہی ہے ۔ نشترا سپتال میں سیزنل انفلوئنزا کے مزید 4 مشتبہ مریض لائے گئے ہیں ۔

نئے مریضوں میں تین ماہ کی حفصہ ، آٹھ ماہ کی صائمہ اور 2 معمر افراد رفیق اور حسینہ شامل ہیں ۔ چاروں مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے ۔ نشتر اسپتال سیزنل انفلوئنزا کے مجموعی طور پر 24 تصدیق شدہ اور 32 مشتبہ مریض لائے جاچکے ہیں جن میں سے چھ مریض جاں بحق ہو چکے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.