13 مارچ 2016
وقت اشاعت: 12:1
براعظم امریکا: زیکا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے،عالمی ادارہ صحت
نیویارک.........ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے واضح کیا ہے کہ امریکی براعظموں کے کئی ملکوں میں زیکا وائرس انتہائی تیز رفتاری سے پھیل رہا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق مچھر سے پیدا ہونے والے اس وائرس کے باعث حاملہ خواتین میں معمول سے چھوٹے سروں والے بچے پیدا ہو رہے ہیں،خاص طور پر برازیل میں ایسے بچے پیدا ہوئے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق شمالی اور جنوبی امریکا کے کم از کم تیئیس ملکوں میں زیکا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو چکی ہے۔
عالمی ادارے نے ایک کرائسس میٹنگ طلب کی ہے تا کہ اِس وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف ایک بین الاقوامی منصوبہ تیار کیا جا سکے۔