تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
13 مارچ 2016
وقت اشاعت: 21:27

طبی سیمینار:ماہرین کا سیلف میڈی کیشن سےگریز کا مشورہ

کراچی .......میر خلیل الرحمان میموریل سو سائٹی کے زیر اہتمام کراچی میں طبی سیمینار کا انعقادکیا،اس موقع پر مختلف ماہرین نے دواوں کی خصوصیات اور ان کے اثرات سے آگاہ کرتے ہوئے اپنا علاج آپ کرنے سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں میر خلیل الرحمان میموریل سو سائٹی کے زیر اہتمام دواوں کی افادیت اور مرض کی بروقت تشخیص پر سیمینارکا انعقاد کیا گیا ،جس میں ملک کے معروف طبی ماہرین نے شرکت کی ۔

ماہرین نے بتایا کہ ہر 5 میں سے 1 فرد کو جسم کے مختلف حصوں میں درد کی شکایات کا سامنا ہوتا ہے جبکہ ہر درد کی نوعیت مختلف ہوسکتی ہے اور اسے بازار میں ملنے والی عام پین کلر گولیوں یا یا ٹونے ٹوٹکوں سے دُور کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے۔

ماہرین نے اس موقع پر بین الاقوامی اور مقامی ادویات ساز کمپنیوں میں بننے والی ادویات کی بھی نشاندہی اور لوگوں کو سیلف میڈی کیشن سے گریز کرنے کا مشورہ دیا۔

چیف ڈرگ انسپکٹر محمد قیصر کا کہنا تھا کہ کراچی میں ادویات کی جانچ پڑتال بہتر کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، سیمینار میں ڈاکٹر اشعر آفاق،سید نور الحق ،واصف ناگی سمیت ڈاکٹروں ،سول سوسائٹی کے نمائندوں اور طلبا نے بھی شرکت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.