تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
16 مارچ 2016
وقت اشاعت: 20:52

سوئٹرز لینڈ میں دھڑ جڑی بہنوں کاکامیاب آپریشن

برن....... سوئٹرز لینڈ میں 8دن کی دھڑ جڑی بہنوں کو کامیاب آپریشن کے بعد الگ کردیا گیا ، آپریشن کے ذریعے علیحدہ کی گئی اب تک یہ سب سے کم عمر دھڑ جڑی بچیاں ہیں۔ دونوں بہنیں جگر اور چھاتی سے جڑی ہوئی تھیں۔

سوئس میڈیا کے مطابق مایا اور لیدیا 2دسمبر کو برن اسپتال میں پیدا ہوئی تھیں، پیدائش کے وقت دونوں کی حالت بہتر تھی اور ڈاکٹرز نے چند ماہ بعد انہیں آپریشن کے ذریعے الگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم ایک ہفتے بعدان کی حالت اچانک خراب ہونے پر ڈاکٹروں نے فوری آپریشن کا فیصلہ کیا ، آپریشن کے کامیاب ہونے کے امکانات صرف ایک فیصد تھے۔

13 ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل ٹیم نے پانچ گھنٹے طویل آپریشن میں مایا اور لیدیا کو الگ کیا ، اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچیاں تیزی سے صحت یاب ہو رہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.