تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
17 مارچ 2016
وقت اشاعت: 11:11

زیکا وائرس کا پھیلائو، عالمی ہیلتھ ایمرجنسی کا امکان

نیویارک........عالمی ادارہ صحت کی خصوصی میٹنگ میں زیکا وائرس کے انسداد کے لیے گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان متوقع ہے

میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے نے گزشتہ ہفتے زیکا وائرس کے حوالے سے ایک انتباہی بیان جاری کیا تھا کہ یہ عالمی وبا کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔ لاطینی امریکی ملکوں میں ہنگامی سطح پر احتیاطی تدابیر کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ دنیا کے دوسرے ملکوں میں بھی اس بیماری کے انسداد کے لیے حفاظتی اقدامات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

کولمبیا میں طبی حکام نے تصدیق کر دی ہے کہ وہاں اکیس سو حاملہ خواتین میں اس وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.